آیت اﷲ علی خامنہ ای کا خلا پورا نہیں ہوگا :ناصر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ چیمہ نے ایران کے سپریم کمانڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
انکی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں بعد بھی پورا نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نقصان صرف ایران کا ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے ایران پر امریکی ،اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ امت مسلمہ کے دشمن ہیں اور سب سے بڑے دہشت گرد ہیں یہ کبھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے بلکہ دوست کے روپ میں سانپ ہیں اور سانپ کبھی ڈسنے سے باز نہیں آتا اور نہ ہی ان سے خیر کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت پر دل خون کے آ نسو روتا ہے ایران پر حملہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے اقوام متحدہ اسرائیلی اور امریکی جنگی جرائم کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کی شہادت نے جو شعور اور آگاہی ایرانی عوام کو دی ہے اسکو کبھی امریکہ اور اسرائیل جیسی ناپاک قوتیں ختم نہیں کرسکتیں وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا امریکہ اور اسرائیل کی تباہی دیکھے گی ۔