پائیدار غذائی تحفظ کے لیے باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

 پائیدار غذائی تحفظ کے لیے باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)ریجنل ایگریکلچرل فورم (سنٹرل پنجاب) کے اجلاس میں اکیڈمیا، تحقیق، زرعی توسیع، کاشتکار برادری اور صنعت کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تاکہ مربوط حکمتِ عملی کے تحت پائیدار غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔وائس چانسلر نے زراعت کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحقیق پر مبنی پالیسیوں، کسان دوست توسیعی نظام اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے زرعی شعبے کو مضبوط کیا جا رہا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اور وسائل کی کمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی، علم کے مؤثر تبادلے اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ استعداد سازی کے مزید پروگرامز شروع کیے جائیں گے ، فصل وار اشتراکی اقدامات کو فروغ دیا جائے گا اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے عملی مظاہرے کے لیے مشترکہ ڈیمانسٹریشن فیلڈز قائم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں