وزیرآباد:چور دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، 4 موبائل فون لے اڑا

وزیرآباد:چور دکان سے ڈیڑھ لاکھ  روپے ، 4 موبائل فون لے اڑا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نامعلوم شخص د کاندار کی عدم موجودگی میں ڈیڑھ لاکھ روپے ،4 موبائل فون اور ایزی لوڈ کی سمز چرا کر فرار ہو گیا۔۔۔

 واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی پولیس کو مہیا کی گئی لیکن 10 روز سے زائد گزرنے پر بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔وزیرآباد کے علاقہ مین بازار سے ملحق گلی گرو کوٹھا کے رہائشی حافظ عثمان کی د کان پر چوری کی وار دات ہو ئی ، متاثرہ دکاندار نے سی پی او سے واقعہ کانوٹس لینے اور چور کی جلد گرفتاری و مال مسروقہ کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں