لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی کی نئی مجوزہ حد بندی جاری کر دی گئی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ نے لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی کی نئی مجوزہ حد بندی جاری کر دی۔
نئی حد بندی سینسس کے بلاک وائز نظام کے بجائے مواضعات کی بنیاد پر کی گئی ہے ،لالہ موسیٰ کے وہ نواحی دیہات جو عملی طور پر شہر کا حصہ بن چکے ہیں انہیں نئی حد بندی میں شامل کر لیا گیا ہے ،اس طرح لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی مجموعی طور پر 8مواضعات پر مشتمل ہو گی جن میں بدھو کالس، کائرہ، دھامہ، پرانا لالہ موسیٰ، قاضی کرم شاہ، سیدہ گول، ٹھیکریاں اور ویرووال شامل ہیں، ریونیو ریکارڈ کے مطابق ان مواضعات کے دائرہ اختیار میں آنے والا رقبہ حتمی منظوری کے بعد میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کا حصہ تصور کیا جائے گا ۔