ڈیسلٹنگ سے اربن فلڈنگ کے خطرات کو کم کیا جا سکے گا:ڈی سی گجرات
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور واسا گجرات باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں۔۔۔
تین ماہ کے دوران واسا کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور نئے تعمیر ہونے والے ڈسپوزل سٹیشن کے ساتھ ساتھ ڈیسلٹنگ کے عمل سے اربن فلڈنگ کے خطرات کو کم کیا جا سکے گا، مون سون کے دوران شہریوں کے تحفظ اور سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی، تمام متعلقہ محکمے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے ، بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے جاری ہیں۔