ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم ’موبائل فونز ’ کھاد ودیگرسامان سے محروم
ڈسکہ ، منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری رقم ’موبائل فونز ’کھاد’بجلی میٹر ودیگرسامان سے محروم ہوگئے۔
موضع ملیکے کے عامر سے تین ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا ، ملیکے کے عثمان سے تین ڈاکوؤں نے 800 روپے اور موبائل فون چھین لیا ، ڈسکہ کے عمر کا نامعلوم چور بجلی میٹر اتار کر لے گئے ، دھرم کوٹ کے حسن کی ورکشاپ سے نامعلوم چور ریڈی ایٹرلے گئے ، اکبر چوک کے عابد سے دو ڈاکوؤں نے 4لاکھ 65ہزار روپے چھین لئے ، ٹاہلی والا کے شہزاد کی حویلی سے نامعلوم چور پانچ توڑے کھاد اور ایک لوہے کاگارڈر لے گئے۔