دھند کے باعث ٹرانسمشن لائنوں ،ٹرانسفارمرز میں خرابی معمول

دھند کے باعث ٹرانسمشن لائنوں ،ٹرانسفارمرز میں خرابی معمول

شدید موسم کے با عث گیپکو ٹیموں کو بھی مرمت کے دوران رکاوٹیں پیش آنے لگیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سردی اور دھند کے باعث گیپکو کی ٹرانسمشن لائنوں اور ٹرانسفارمرز میں فنی خرابی معمول بن گئی، فیڈر ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش بھی بڑھ گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہونے لگا، دھند کے باعث گیپکو کی امدادی ٹیموں کو بھی مرمت کے دوران رکاوٹیں پیش آنے لگیں، چند روز سے گوجرانوالہ ڈویژن میں شدید دھند نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ،شدید دھند کے باعث گیپکو کی ٹرانسمشن لائنیں اور ٹرانسفارمرز ٹرپ ہونے لگے ، فنی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل بند ہونے لگی اور کئی گھنٹے علاقوں میں بجلی غائب رہنے لگی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں