ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مولانا ظفر علی خان سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں سہو لیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے موسمِ سرما کی تعطیلات کے باوجود ادارے کی مجموعی صورتحال، صفائی ستھرائی، دیکھ بھال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تعینات عملے کی حاضری اور دستیابی چیک کی اور متعلقہ افسر وں کو ہدایات جاری کیں کہ تعطیلات کے دوران بھی ادارے کی سکیورٹی اور سرکاری املاک کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔