گھریلو حالات سے پریشان شخص نے اینٹیں برسانا شروع کر دیں، ایک شخص زخمی

گھریلو حالات سے پریشان شخص نے  اینٹیں برسانا شروع کر دیں، ایک شخص زخمی

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )گھریلو حالات سے پریشان شخص نے گھر کی چھت پر چڑھ کر اینٹیں برسانی شروع کر دیں، اینٹ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا،

 گھروں کی چھتوں پر لگی سولر پلٹیں بھی ٹوٹ گئیں ۔گکھڑ کے محلہ شاہ جمال کے رہائشی تنویر نے دلبرداشتہ ہو کر اینٹیں برسانی شروع کر دیں جسے گرفتار کرلیا گیا۔اینٹ لگے سے راہگیر جمیل زخمی ہو گیا ،لوگوں نے ہمسایہ کے گھروں سے چھت پر چڑھ کر تنویر کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ زخمی جمیل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں