ڈی سی گوجرانوالہ کا صفائی ، تجاوزات خاتمے ،سہولیات کاجائزہ

ڈی سی گوجرانوالہ کا صفائی ، تجاوزات خاتمے ،سہولیات کاجائزہ

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ، تجاوزات خاتمے ، گرین بیلٹس کی بحالی اور شہری سہولیات کی بہتری کا جائزہ لیا۔

 جی ٹی روڈ، کمشنر روڈ، چرچ روڈ، سیالکوٹ روڈ، دستگیر روڈ، پسرور روڈ، چھچھروالی پل و نہر اپر چناب کے اطراف، پیپلز کالونی، پیپلز کالونی مارکیٹ، شیرانوالہ باغ پارک، سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں صفائی امور، صفائی ورکرز کی موجودگی اور مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا اور بہتری کی ہدایت جاری کیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاعوامی مقامات پر غیرقانونی بینرز اور اشتہارات لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کے پیپلز کالونی کے دورے پر غیرقانونی طور پر جانور ذبحہ کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شیرانوالہ باغ پارک کا بھی دورہ کیا شہریوں سے ملاقات کی، انکے مسائل سنے ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے رات گئے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا بھی اچانک دورہ کیا۔ طبی سہولیات، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری اور مریضوں کو سہولیا ت فراہمی کاجائزہ لیا اور بہتری علاج معالجے کی ہدایت اور مریضوں کو مفت ادویات فراہمی پر زور دیااورکہا اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہسپتال کی صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں