پنجاب کی پہلی ای اتھارٹی کورٹ کا افتتاح
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )پنجاب کی پہلی ای اتھارٹی کورٹ کا افتتاح کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد/چیئر پرسن ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ کنزیومر اتھارٹی کا افتتاح کیا اور انکی کے زیر صدارت ای اتھارٹی کورٹ کی پہلی سماعت میں 28 برانڈز کے کیسز زیر سماعت آئے جس پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے تمام برانڈز کو وارننگ جاری کرتے کہا کہ آئندہ ضلع گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے کوئی بھی برانڈ یا دوکاندار تشہیری بیگ کی قیمت کسی بھی صارف سے وصول نہیں کریں گے ۔ مصنوعات اگر ناقص نکل آئیں تو اسے واپس کر کے نئی یا اسکی قیمت واپس کریں۔