ڈسٹرکٹ بار کا چارج نو منتخب عہدیداروں کو منتقل

ڈسٹرکٹ بار کا چارج نو منتخب  عہدیداروں کو منتقل

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کا چارج نو منتخب عہدیداروں کو منتقل،چارج منتقلی تقریب میں وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

سابق صدر بار شرافت ناہرہ اور سابق جنرل سیکرٹری بار راجہ عبدالمقیت خاں نے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر رانا فرحان خاں اور نومنتخب جنرل سیکرٹری حق نواز ہنجرا کوریکارڈ اور چارج دے دیا ۔ تقریب ڈسٹرکٹ بار میں ہوئی۔نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے خطاب میں اعتماد پر بار ممبران کا شکریہ ادا کرتے یقین دلایا کہ وہ وکلا کے حقوق کے تحفظ اور بار کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں