اتفاق یونین گروپ کے پینل کا اعلان
گوجرانولہ ( سٹی رپورٹر)سالانہ الیکشن اتفاق یونین سی بی اے میونسپل کارپوریشن میں حصہ لینے والے اتفاق یونین گروپ کے پینل کا اعلان کردیاگیا۔
چیئرمین رحمت انصاری ،صدر زبیر انصاری،ملک نصیرالدین ہمایوں،وائس چیئرمین نعمان چیمہ ،عاصم ورک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،خلیل احمد جائنٹ سیکرٹری ، پروپگینڈا سیکرٹری کاشف بٹ ،اکبر علی نا ئب صدر ،عمر اسلام آفس سیکرٹری ،ممبرمجلس عاملہ کمیٹی رانا عثمان اورسلمان کو متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا ۔اس موقع پر تمام امیدوار نے یہ عہد کیاہے کہ ہم کامیاب ہو کر اپنے تمام ملازمین بھائیوں کے حقوق اور انکی فلاح وبہبود کیلئے دن رات محنت کرینگے اور مسائل حل کریں گے ۔