ای کامرس مارکیٹنگ،ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اختتامی تقریب

 ای کامرس مارکیٹنگ،ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اختتامی تقریب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے اور ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ای کامرس ڈیجیٹل مارکیٹنگ پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی ۔

شرکاکو سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ یہ تربیتی پروگرام صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی اور نائب صدر فیصل ستار مغل کی قیادت میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ اور ٹی ڈی اے پی کے اشتراک سے کامیابی سے مکمل کیا گیا جسکی نگرانی چیمبر کے آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ نے کی۔ تقریب میں سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی، نائب صدر فیصل ستار مغل، ایگزیگٹو ممبران، ٹی ڈی اے پی کے نمائندگان اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیشنز ٹرینر عاطف اقبال نے چیمبر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے کہا گوجرانوالہ میں سیالکوٹ کے مقابلے کہیں زیادہ کاروباری سیکٹرز موجود ہے ۔ ان سیشنز کا مقصد لوگوں کو ای کامرس ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے آگاہ کرنا اور یہاں کی انڈسٹریز کو دنیا بھر میں متعارف کروا کر برآمدات کا حجم بڑھانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں