ضلع گوجرانوالہ کو سبسڈائزڈ آٹا فراہمی میں 39فیصد اضافہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع گوجرانوالہ میں سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی میں 39 فیصد اضافہ، ایک ہفتے میں 10 کلو والے آٹے کے تھیلوں کی روزانہ اوسط سپلائی 36560 سے بڑھ کر 50550 تک پہنچ گئی ۔
اسی طرح 20 کلوگرام تھیلوں کی اوسط سپلائی 3047 سے بڑھا کر 6745 کر دی گئی ہے جو 121 فیصد نمایاں اضافہ ہے ۔ضلع بھر میں عوام کی سہولت کیلئے 370 فیئر پرائس شاپس فعال ہیں جہاں مقررہ نرخوں کے مطابق 10 کلو کا تھیلا 905 اور 20 کلوکا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے ۔ تمام فلور ملز کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ آٹے کے معیار، وزن اور نرخوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔اس وقت مارکیٹ میں آٹے کی موجودگی طلب سے بھی زائد ہے اور ضلع بھر میں گراں فروشی یا آٹا قلت کی کوئی شکایت نہیں ملی۔ محکمہ خوراک سپلائی کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ شہریوں کو سستے اور معیاری آٹے کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے ۔