پولیس کو دیکھ کربھاگنے پر منشیات فروش گرکرشدیدزخمی

پولیس کو دیکھ کربھاگنے پر منشیات فروش گرکرشدیدزخمی

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)پولیس ناکہ دیکھ کر بھاگنے والے منشیات فروش کا موٹر سائیکل راجباہ کی پلی سے ٹکرانے سے ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

تھانہ لدھیوالہ پولیس نے رات بارہ بجے اشتہاری ملزموں کی تلاش کیلئے حافظ آباد روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا کہ مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے موٹر سائیکل موٹر کر بھگا دی اور تیز رفتاری پر راجباہ کی پلی سے موٹر سائیکل ٹکرانے سے منشیات فروش عثمان عرف چاند کی ٹانگین ٹوٹ گئیں جسے زخمی حالت میں گرفتار کر کے 1420 گرام چرس برآمد کر کے پولیس حراست میں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں