سینکڑوں مقامات پرمنی پٹرول پمپ،ایل پی جی شاپس قائم

 سینکڑوں مقامات پرمنی پٹرول پمپ،ایل پی جی شاپس قائم

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی اور گردونواح میں سینکڑوں مقامات غیر قانونی منی پٹرول پمپ،ایل پی جی شاپس قائم ہو گئیں۔

تتلے عالی ،گھمن والہ،مرالی والہ،کوٹ نثار شاہ،مجو چک، ارتالی ورکاں،بیگ پور سمیت80سے زائد دیہاتوں اورقصبوں کی شاہراہوں، بازاروں، مارکیٹوں گنجان آبادیوں میں دو سے زائد مقامات پر مٹی پٹرول پمپ قائم ہیں جہاں ملاوٹ شدہ،غیر معیاری کھلا پٹرول فلنگ مشینوں کے ذریعے بیچا جا رہا ہے ،استعمال سے موٹر سائیکلوں کے انجن برباد ہو رہے ہیں جبکہ ایل پی جی کی دکانوں پر ویگنوں،لوڈر گاڑیوں میں گیس ریفلنگ کا دھندہ بھی عروج پر ہے ۔اہل علاقہ نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں