پیرا فورس کی سبزی منڈی میں مبینہ غنڈہ گردی پر احتجاج
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پیرا فورس کی پرانی سبزی منڈی گوجرانوالہمیں مبینہ غنڈہ گردی کیخلاف تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ ،منڈی کے تاجروں پر پیرا فورس کے مبینہ تشدد اور غیر قانونی کارروائی کیخلاف انجمن تاجران نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ۔
اہلکاروں نے پرانی منڈی کے گرد گھیرا ڈال کر سرچ آپریشن کیا۔ متاثرہ دکانداروں کے مطابق اہلکاروں نے ناصرف انہیں تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ لاکھوں کا سامان بھی لے گئے ۔ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی کے صدر حافظ الیاس ، جنرل سیکرٹری عظیم بٹ اور دیگر تاجروں نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہاسالہا سال سے یہاں کاروبار کرنے والوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابلِ برداشت ہے ۔ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ دکھایا جسکے مطابق رنجیت سنگھ پرانی سبزی منڈی کے دکاندار یہاں پر بیٹھ کر کام کرسکتے ہیں ،کارپوریشن حکام سمیت کوئی ادارہ ہٹا نہیں سکتاتواسے مستردکردیاگیاپچھلے چند ماہ سے فورس کے اہلکار مچھلی فروخت کرنے والوں سے 3ہزار فی دکاندار رشوت لے رہے ہیں اور اب پرانی سبزی منڈی کے تاجروں بھی یہی مطالبہ کررہے تھے رشوت نہ دینے پراہلکار غنڈہ گردی پر اتر آئے ،پیرا فورس کیخلاف کورٹ میں جائینگے ۔علاوہ ازیں پنجاب بار کونسل کے ممبر شیخ سخاوت نے اعلان کیا کہ اس زیادتی کیخلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائیگی ۔تاجر رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غریب دکانداروں کو بیروزگار کرنے کی پالیسی ترک اور انسپکٹر ودیگر ملوث اہلکاروں کیخلاف فوری انکوائری کی جائے اورسامان واپس کرایا جائے ۔