اے سی ڈسکہ کی رہائشگاہ کے قریب پڑا کھڈا حادثات کا سبب بننے لگا
موترہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی رہائش گاہ کے قریب پڑا کھڈا حادثات کا سبب بننے لگا ۔کئی دنوں سے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی رہائشگاہ کے باہر فٹ پاتھ پر گہرا کھڈا پڑا ہوا ہے ،
بینک روڈ ڈسکہ ’لاری اڈا ’وزیرآباد روڈ ودیگر اطراف کو جانیوالے شہری اسی فٹ پاتھ سے گزر تے ہیں او ردھند میں یہ گہرا کھڈا نظر نہ آنے سے اس میں گر کر زخمی ہورہے ہیں اس کھڈے کو پُرنہیں کیاجارہا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ کھڈے کو فی الفور پُر کروایاجائے تاکہ وہاں سے گزرنے والوں کو مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے۔