اے سی پسرور کاٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ

اے سی پسرور کاٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ

سیالکوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں سے ادویات فراہمی اورعملہ کی بابت دریافت کیا۔

صفائی انتظامات اور الٹراسائونڈ مشین اور دیگر طبی آلات کی خصوصی طور پر چیکنگ کی۔ ادویات سٹاک کا جائزہ لیا اور طبی عملہ کا حاضری رجسٹر بھی دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایات پر تمام تحصیلوں میں انتظامی افسر ہسپتالوں اور مراکز صحت کے دورے کر رہے ہیں تاکہ سہولیات فراہمی اور صفائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی ڈیوٹی مانیٹرنگ، ادویات دستیابی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں