گجرات میں سستے آ ٹے کے 120 پو ائنٹس ، کو ئی قلت نہیں :فوڈ کنٹرولر
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خرم نیاز ثاقب نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے 10کلو آٹے کی قیمت ریٹیل ریٹ905جبکہ20کلو آٹے کی قیمت1810 روپے ہے۔
ضلع بھر میں آٹا دستیاب ہے ،پوائنٹس 60 سے بڑھا کر 120 کر دئیے گئے ہیں ۔فلور ملز روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ فیئر پرائس شاپس پر سپلائی یقینی بنا نے کی پابند ہیں ، روزانہ سارے عمل کو چیک کرتے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پرائس مجسٹریٹس اور پیرا کی ٹیمیں بھی سخت چیکنگ کرتی ہیں آٹا کی کوالٹی کی بہتری کیلئے سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا کر چیک کیا جاتا ہے ۔