گجرات:اوور سیز پاکستانیوں کے 7 کیسز نمٹا دئیے گئے

گجرات:اوور سیز پاکستانیوں  کے 7 کیسز نمٹا دئیے گئے

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں مجموعی طور پر 38 کیسز زیرِ غور آئے جن میں سے 7 کیسز ایک ہفتے کے اندر نمٹا د ئیے گئے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ کیسز سول کورٹس میں زیرِ سماعت ہیں جبکہ بعض ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالتوں اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات کے روبرو پیش ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں