اے سی دیپالپور کا ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

اے سی دیپالپور کا ٹی ایچ کیو ہسپتال  حویلی لکھا کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

حویلی لکھا (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی لکھا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور ہسپتال کے مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں