بین المذاہب ہم آہنگی کو یقینی بنانے میں انتظامیہ اور پولیس کی خدمات پر تقریب

بین المذاہب ہم آہنگی کو یقینی بنانے میں  انتظامیہ اور پولیس کی خدمات پر تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کرسمس اور دیگر مذہبی مواقع کے دوران امن و امان اور بین المذاہب ہم آہنگی کو یقینی بنانے میں سول انتظامیہ اور پولیس کی مثالی خدمات کے اعتراف میں سوئفٹ میموریل چرچ، گوجرانوالہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 کمشنر نوید حیدر شیرازی، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسر وں ، پولیس حکام اور مسیحی ممبران امن کمیٹی پادری عارف سراج اور شہزاد لارنس کو انکی خدمات پر شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ مفتی عاشق حسین، مولانا عاصم مخدوم، ضلعی و پولیس افسر وں ، پادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مسیحی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں