لرننگ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ میں ڈپلومے اور انعامات تقسیم
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)فنی تعلیم کا حصول نہ صرف کامیابی و کامرانی بلکہ حصول روزگار کا بہترین ذریعہ ہے ، دورحاضر کا یہ تقاضا ہے کہ نئی نسل کو جدید خطوط پر فنی تعلیم سے آراستہ کریں۔
ان خیالات کا اظہار لرننگ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر احمد رضا نے گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت ہال میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات و ڈپلومہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد گوندل چولستان یونیورسٹی بہاولپور، ڈاکٹر اعجاز احمد کشمیری اسسٹنٹ رجسٹرار UOB آزاد کشمیر نے ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف اور طلبہ و طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔