واسا سی بی اے یونین کی مدت ختم ہوتے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع

واسا سی بی اے یونین کی مدت ختم  ہوتے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)واسا سی بی اے یونین کی مدت ختم ہوتے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں ،

واسا اتحاد یونین کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر محمد اسحاق میو دفتر واسامنعقد ہوا جس میں ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، آئندہ الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق میو نے کہا کہ جلد ملازمین کا استحصال کرنے والوں کا یوم حساب ہوگا ،الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے ادوار کی طرح ملازمین کیلئے کام کرتے رہیں گے کسی ملازم کے ساتھ زیادتی اور معاشی قتل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں