حافظ آباد :چاہ قاضیاں میں ٹھیکیدار گلہ کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب

حافظ آباد :چاہ قاضیاں میں ٹھیکیدار  گلہ کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ریلوے لائن کے قریب چاہ قاضیاں میں ٹھیکیدار گلہ کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا۔

 گلہ میں پڑی بجری اور تعمیراتی میٹریل علاقہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گلہ چاہ قاضیاں والہ کی تعمیر کا ٹھیکہ چار بار بیس بیس لاکھ روپے کا ہوا لیکن کسی نے تعمیر نہ کی اور یہ گلہ ابھی تک عدم تعمیر کا شکار چلا آرہاہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ گلہ قاضیاں والہ کی عدم تعمیر کا فوری نوٹس لیکر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں