پنجاب کالجز ٹاکرا کے کامیاب طلبہ میں ایوارڈ ، شیلڈز تقسیم

پنجاب کالجز ٹاکرا کے کامیاب طلبہ میں ایوارڈ ، شیلڈز تقسیم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام \\\"PGC ٹاکرا\\\" کے عنوان سے کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فرسٹ راؤنڈ میں جیتنے والے گوجرانوالہ کلسٹر کے طلبا میں ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گو جرانوالہ شہزاد رفیق ،پرنسپلز محمد سلمان، رئیس احمد چٹھہ ،محمد عمران ، شہزادی عارف، عالیہ صادق، آمنہ ناصر ، حافظ آباد سے حافظ فہد سعید، وزیرآباد سے آصف عثمانی، قلعہ دیدار سنگھ سے امان اللہ، گکھڑ سے اسلم پرویز، کامونکے سے محمد اسامہ و وائس پرنسپلز، اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں فرسٹ راؤنڈ جیتنے والے طلبا نے تقاریر، ایکٹنگ، سنگنگ میں دوبارہ فن کا مظاہرہ کیا جبکہ پشاور میں کرکٹ ٹاکرا کا فائنل راؤنڈ جیتنے والی ٹیم نے خصوصی شرکت کی جسے طلبہ نے کرکٹ ٹا کرا کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گو جرانوالہ شہزاد رفیق نے کہا کہ پنجاب کالجز میں طلبہ کی تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ ائسولیشن کا شکار نہ ہوں اور فرصت کے لمحات کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلیں اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں برداشت، ٹیم ورک، ایمانداری، سچائی اور دیگر مثبت طرز عمل پروا ن چڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ شہزاد رفیق نے امید ظاہر کی کہ پی جی سی ٹاکرا کے فائنل راؤنڈ میں گوجرانوالہ کلسٹر کے پنجاب کالجز کے طلبہ ونر کا ٹائٹل حاصل کر کے ادارے ، اساتذہ اور مینجمنٹ کا سر فخر سے بلند کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں