ملزم نے ڈیڑھ سالہ بچی کو والدین کے سامنے اغوا کرلیا
تتلے عالی(نامہ نگار)والدین کے سامنے ملزم نے ڈیڑھ سالہ بچی کو اغوا کرکے دوڑ لگا دی۔
نواحی گاؤں گھمن والا کا سہیل اپنی بیوی کوثر بی بی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی(م)کو لے کر ہمشیرہ کے گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں دودھ لینے کیلئے کھڑے ہوئے اور بیٹی کو نیچے اتار دیا،اسی دوران چادر اوڑھے شخص نے بیٹی کو اٹھا کر چادر میں چھپا کر دوڑ لگا دی،میاں بیوی اور لوگوں کے تعاقب کرنے پر ملز م بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،اہل علاقہ نے مطابق ملزم کا نام عبدالجبار سکنہ بھاکرانوالی بتایا گیا ہے ۔