قرآن مجید حفظ کرنے پر دستار بندی کی تقریب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)علاقہ کے معروف تاجر منشامرحوم برتن سٹور والے کے پوتے اور یوسف منشاکے بیٹے عبد الحنان یوسف نے قرآن مجید کا حفظ مکمل کر لیا اس سلسلہ میں انکے مدرسہ میں پروقار تقریب میں انکے استاد قاری یاسین نے انکی دستار بندی کی ۔
تقریب میں عزیز و اقارب اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر عبد الحنان یوسف کے والد یوسف منشا نے کہا کہ بیٹے کے کم عمری میں قرآن پاک حفظ کر نے پر ہمیں فخر ہے انہوں نے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ۔ قاری یاسین نے کہا کہ قرآن مجید کا حافظ بننا بہت بڑی سعادت ہے۔اور عبد الحنان نے محنت، لگن اور استقامت سے یہ اعزاز حاصل کیا ۔