کیری ڈبہ نہر میں جا گرا، ایک جاں بحق ،دوسرازخمی

 کیری ڈبہ نہر میں جا گرا، ایک جاں بحق ،دوسرازخمی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گراجس سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

 ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہوے کیری ڈبہ اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش نکال لی۔وزیرآباد کے علاقہ قادر آباد بیراج کے قریب بلوکی لنک نہر میں کیری ڈبہ ویگن حادثے کا شکار ہو کر نہر میں جا گری ، جس میں دو افراد سوار تھے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی واٹر ریسکیو ٹیم نے فوری رسپانس دیتے ہوئے واٹر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ سٹیئرنگ ٹوٹنے پرکیری ڈبہ ویگن سڑک پر بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ حادثے میں ایک شخص خود باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسرا گاڑی سمیت نہر میں ڈوب گیا۔ کیری ڈبہ سوار 55سالہ عارف ولد شریف جاں بحق جبکہ 38سالہ رضوان حیدر ولد باقر شاہ زخمی ہوگیا جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں