وسیم اختر نے سی ٹی او گوجرانوالہ کا چارج سنبھال لیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ایس پی وسیم اختر نے بطور چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ کا چارج سنبھال لیا۔ٹریفک بیورو پہنچنے پر ڈی ایس پیز اور آفس سٹاف نے استقبال کیا ۔
وسیم اختر نے عملہ سے ملاقات پرمحنت اور ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم اختر نے سرکل افسروں اور سیکٹر انچارجز سے دوران میٹنگ آئی جی پنجاب کے احکامات پرمحفوظ سفر کیلئے جاری مہموں اور اقدامات کا جائزہ لیا۔سیکٹر انچارجز کوبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور ون وے کی خلاف ورزی پرسخت کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی۔