میڈیکل کالج کی وین پول سے ٹکرا گئی، 8طلباو طالبات زخمی
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) اگوکی کے قریب نجی میڈیکل کالج کی وین تیز رفتاری کے باعث اگوکی موڑ کے قریب الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی،
حادثے میں 8طلباو طالبات زخمی ہو گئے جن میں سے 25سالہ ماریہ، 21سالہ بسمہ، 19سالہ مبرہ، 19سالہ فجر اور 20سالہ فاطمہ کو ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ تین معمولی زخمی26سالہ حسن شاہ، 21سالہ عمارہ اور 18سالہ نور زینب کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی۔