تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق
سیالکوٹ‘ڈسکہ‘موترہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگا ن دنیا‘نامہ نگار )تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، 24سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ موترہ کے علاقہ راجوکے سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سٹرک سے نیچے اتر گئی اور سفیدہ کے درخت سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں سوار عبدالرحمن اعوان شدیدز خمی ہوگیا جوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے گاڑی کو کاٹ کر نعش باہر نکالی اور ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔