فراز مہدی کو ضلع کونسل گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن فراز مہدی کو ضلع کونسل گجرات کا اضافی چارج دیکر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
فراز مہدی نے چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے ۔ ذمہ داریاں سنبھالتے ہی متعلقہ افسروں سے ابتدائی بریفنگ لی اور امور کو بہتر انداز میں چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔