ڈسکہ 54:عارضی تجاوزات کو ہٹادیا گیا، 16ہزار جرمانہ عائد
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر کی نگرانی میں مصروف شاہراہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 54عارضی تجاوزات کو ہٹادیا گیا،
16ہزار جرمانہ عائد جبکہ 10تاجروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ آپریشن کینال برج، بھروکی روڈ، لاری اڈا چوک، فوارہ چوک، کالج روڈ اور سرکلر روڈ پر کیا گیا۔ دکانوں کے سامنے سڑکوں پر موجود کاؤنٹرز سمیت دیگر سامان اورسائن بورڈز کو ہٹاکر قبضہ میں لے لیا گیا۔ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے عملہ نے آپریشن میں حصہ لیا۔