ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرزندگی اجیرن

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرزندگی اجیرن

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، سیوریج کا گندا پانی گھروں کے باہر جمع ہونے سے زندگی اجیرن بن گئی ۔

 ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی میں سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے صفائی سمیت دیگر ترقیاتی کام نہ ہونے سے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے سے آئے روز سیوریج سسٹم بند ہونے سے گندا پانی گھروں کے آگ جمع ہو جاتا ہے جس سے رہائشی نمازیوں ،بچوں اور خواتین کو آمدوفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سوسائٹی میں صفائی ،سیوریج اور بجلی کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔ سوسائٹی کے رہائشیوں نے کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی ،سیکرٹری کوآپریٹو سوسائٹی ،ڈپٹی کمشنر صبا اصغر ، اسسٹنٹ کمشنرصفدر شبیرسے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسائل کو فی الفور حل کروانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں