ماہ صیام میں الخدمت فاؤنڈیشن کوعطیات دیں، اویس گھمن

 ماہ صیام میں الخدمت فاؤنڈیشن  کوعطیات دیں، اویس گھمن

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی پنجاب اویس گھمن ،تحصیل صدر اسلامک لائرز مومومنٹ ثمرا ن احمد ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 رمضان المبارک رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے اس میں نیکیوں کا اجر 70گنا بڑھ جاتا ہے ، اس موقع پر عبادات اور ذکر واذکار کی کثرت سمیت دکھی انسانیت کی خدمت بھی بڑھ چڑھ کر کرنی چاہیے ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے موضع جیٹھی کے میں افطارپارٹی کے شرکا سے گفتگو کرتے کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ مقدس میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو بھی ضروریاد رکھیں اوراپنے عطیات الخدمت فاؤنڈیشن کوعطیہ کریں تاکہ آپکی امداد بروقت فلسطینی بہن بھائیوں تک پہنچائی جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں