ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کھلی کچہری
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)لوگوں کے مسائل اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کھلی کچہری لگائی اور سائلین کی شکایات سنیں اورموقع پر ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے ۔
اس موقع ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف نے گفتگو کرتے کہا شہریوں کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اگر کسی تفتیشی افسر نے سائلین کی تفتیش میرٹ پر نہ کی یا دوران ڈیوٹی غفلت برتی تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک بھیجنے کے نام پرلوٹنے والے ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بہترین کارکردگی د کھا نے اور تمام سرکلز سے سب زیادہ گرفتاریاں کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ رانا شواز خاں اور انکے تفتیشی افسروں کو سب زیادہ انسانی سمگلر ز گرفتار کرنے پرشاباش دی ۔