سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کو فعال بنایا جائے :شگفتہ ترمذی

سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کو فعال بنایا جائے :شگفتہ ترمذی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلز کو فعال بنایا جائے تاکہ طلبا و طالبات میں خود اعتمادی، احساسِ ذمہ داری اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جا سکے

  خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری برائے خواتین گوجرانوالہ شگفتہ ترمذی نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے چیئرمین / ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کی ہدایات کے مطابق آئندہ کسی بھی سکول کے دورے کے دوران سکول کی ہیڈ گرل یا سٹوڈنٹ کونسل کی صدر بھی انسپکشن ٹیم کے ہمراہ موجود ہو گی اور ادارے کی کارکردگی، نمایاں خوبیوں اور بہتری کے پہلوؤں سے آگاہ کرے گی جس سے طلبہ میں احساسِ ملکیت کو فروغ ملے گا انہوں نے تعلیمی معیار کی بہتری اور حفاظتی انتظامات پر بھی خصوصی زور دیا ۔علاوہ ازیں تمام سکولوں میں ہوم ورک کی باقاعدہ ری چیکنگ، اساتذہ کی لیسن پلان ڈائریوں کی تکمیل اور بروقت اپ ڈیٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی زیر تعمیر اور خستہ حال عمارتوں کی مکمل سیکورٹی کو یقینی بنانے طلباء کو ان مقامات سے دور رکھنے اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں