سماجی تنظیم کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا‘نامہ نگار)سلیمانی ہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹی آرٹ ایسوسی ایشن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر تقریب کی صدارت ضلعی صدر نواز انجم سٹی صدر حاجی گلزارنے کی ،ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران شفیق بھٹی، شبیر صوفی، ذاکر حسین، حاجی سرفراز ، صفدر حسین، نواز سپرا، عامر فاروق نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مستحق خاندانوں میں آٹا چینی، گھی، دالیں چاولد سمیت مختلف روزمرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل بیگ تقسیم کئے گئے ۔ ضلعی صدر نواز انجم اورسٹی صدر حاجی گلزار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے ۔ ہمیں بڑھ چڑہ کر سخاوت کرنی چاہئے ۔