پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کافوڈ سیفٹی آگاہی سیمینار
گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام فوڈ سیفٹی اینڈ نیوٹریشنل آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹریشن طاہرہ مشتاق اور نیوٹریشنسٹ عائشہ امان اللہ نے خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کی اور طلبہ کو مفید باتوں سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ ،ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹریشن طاہرہ مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی نسل غذائیت والی غذا کا استعمال اور صحت مندسر گرمیوں میں حصہ نہیں لے گی تو صحت مند معاشرہ تشکیل نہیں پا سکے گا کیونکہ ناقص غذا اور کھیلوں یا ورزش میں عدم دلچسپی کے باعث بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما متاثر ہو رہی ہے تاہم حکومتی ہدایات کی روشنی میں پرائمری سکولز کے بچوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے میں کوشاں ہے اور آہستہ آہستہ اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ نیوٹریشنسٹ عائشہ امان اللہ نے کہا کہ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں کا صاف ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ہاتھوں کے ذریعے جب خوراک ہمارے جسم کا حصہ بنتی ہے تو اس سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں جن میں ٹائیفائیڈ ،ہائپاٹائٹس ڈائریا اور فوڈ پوائزننگ شامل ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فاسٹ فوڈ کا کم سے کم استعمال کیا جائے طلبہ نے ۔ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹریشن پی ایف اے طاہرہ مشتاق اور نیوٹریشنسٹ عائشہ امان اللہ کو شیلڈز اور سووینئرز دیئے اور فوڈ سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔