شہدا پولیس کے اہلخانہ کے مفت علاج معالجہ کا معا ہدہ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا فورس کی ویلفیئر کیلئے محمد ہسپتال اورمحمد علی فیملی ہسپتال کیساتھ معاہدہ ،شہدا پولیس کے اہلخانہ کا علاج معالجہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔
حاضر سروس،ریٹائر ڈاور غازی پولیس افسر وں کو ہسپتال کی تمام سروسز پر 40فیصد رعایت دی جائیگی۔معاہدہ کی تقریب میں آرپی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ، ڈائریکٹر محمد ہسپتال، ڈاکٹر یاسین اعوان اور ڈائریکٹر محمد علی فیملی ہسپتال، ڈاکٹر محمد افضل نے دستخط کئے ۔