عطائیت پر 2کلینک سیل

عطائیت پر 2کلینک سیل

گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورا لعین کی ہدایات اور سی ای او ہیلتھ کی سربراہی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل کھاریاں ڈاکٹر اسامہ طاہر نے ٹیم کے ہمراہ ڈنگہ روڈ نوناوالی میں ابو بکر کلینک کو عطائیت پر سیل کر دیا ۔

ڈنگہ روڈ بیکناوالہ میں سیالوی دواخانہ اینڈ ایلوپیتھک کلینک پر بھی کارروائی کی گئی جہاں ایک غیر مستند شخص ایلوپیتھک پریکٹس میں ملوث پایا گیا جس پر کلینک کو سیل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں