ڈسکہ :وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور موٹر سائیکلوں سے محروم
منڈیکی گورائیہ،ڈسکہ ، ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ د نیا ،نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سٹی کے علاقہ پل نہر چیمہ سے نامعلوم چور خان احمد کی موٹر سائیکل نمبر AHF-3959عثمان جنرل سٹور کے باہر سے لے گئے ۔تھانہ صدر کے علاقہ مالومہے کے زاہد عباس کے ڈیر ے کا تالا توڑ کر نامعلوم چور جنریٹر اور پیٹر انجن گئے ، سرانوالی میں نامعلوم چور محمد امجد کی موٹر سائیکل نمبر GAP-17-4957،ssبریانی شاپ کے باہر سے لے گئے ۔