علی پورچٹھہ :مغلیہ برادری کی تنظیم سازی،اتفاق رائے سے عہدیداروں کا انتخاب

علی پورچٹھہ :مغلیہ برادری کی  تنظیم سازی،اتفاق رائے  سے عہدیداروں کا انتخاب

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )مغلیہ برادری کی تنظیم سازی کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متفقہ طور پر سابق بلدیہ چیئرمین مرزا امجد محمود کو سرپرست اعلیٰ، مرزا محمد نواز چیئرمین، مرزا محمد افضل صدر اور ابوبکر مغل کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرزا امجد محمود نے کہا کہ مغل برادری ملک بھر میں مضبوط اور منظم شناخت رکھتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ برادری کی بیواؤں اور موذی امراض میں مبتلا خاندانوں کے سربراہوں کو ہر سال گندم فراہم کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں