گجرات چیمبر کا واسا سے ایک سال تک بل نہ بھیجنے کا مطالبہ

 گجرات چیمبر کا واسا سے ایک سال تک بل نہ بھیجنے کا مطالبہ

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس میں صدر احمد حسن کی زیر صدارت منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔

میٹنگ میں حاجی ناصر محمود ، اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر ، مرزا عدنان نائب صدر ، منیر پشاوری ، افضال افضل ڈپٹی ڈائریکٹر واسا گجرات و دیگر بھی موجود تھے ۔کاشان حفیظ بٹ نے گجرات شہر میں کی جانیو الی تمام کارروائیوں، مشینری، ڈرینیج کی صورتحال کے بارے میں بتایا انہوں نے بتا یا کہ ایک سال کے دوران 25 ہزار نئے کنکشن فراہم کرنے کا ہدف ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی نالے دو فٹ سے بڑے ہیں ان کی صفائی اور تمام کام واسا کے تحت ہیں۔ثوبان ظہیر بٹ نے کہا کہ واسا کو بلز بھیجتے وقت کاروبار کی نوعیت کا بھی دھیان رکھنا چا ہیے ، پہلے کارکر دگی دکھائیں ، ایک سال تک کسی بھی کاروبار یا گھر کو بل نہ بھیجے جائیں۔ حاجی ناصر محمود نے کہا کہ واسا کی کارکردگی کا نتیجہ مون سون میں ہی نکلے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں