راہوالی :نوجوان نے لڑکی کو اغوا کرلیا
راہوالی(نمائندہ دنیا)محنت کش کی بیٹی کو نوجوان نے اغوا کرلیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ سوئیاں کے رہائشی حنیف کی 17سالہ بیٹی (ش) دن تین بجے گھر سے لاپتہ ہوگئی۔۔۔
جس کو کافی تلاش کیا مگر نہ مل سکی بعد ازاں معلوم ہوا کہ اسے سفیان ریاض ساکن سوئیاں نے اغوا کیا ہے ، پو لیس نے کارروائی شروع کر دی ۔