بازاروں میں عید کی خریداری غریب طبقہ بھائو پوچھنے تک محدود
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورنواح میں عید کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، غریب طبقہ بھاؤ پوچھنے تک محدود ہو گیا ۔
بازاروں کی سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے با عث بھکاریوں نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنادی۔ جیسے جیسے رمضان المبارک اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ویسے ہی بازاروں میں جوتے کپڑوں اور دیگر اشیا کی خریداری کرنیوالوں کا رش بھی بڑھتا جارہاہے جبکہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ سے اشیا کے منہ مانگے دام وصول کئے جانے پر بے بسی کی تصویر نظر آتے ہیں ۔