پٹرول و گیس مہنگے ،اشیا ضروریہ پہنچ سے دور ہونے کا خدشہ
تتلے عالی(نامہ نگار )پٹرولیم مصنوعات اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ،اشیا ضروریہ و عمارتی سامان بھی پہنچ سے دور ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات،گیس کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کے بعد ملک بھر میں لوکل پبلک ٹرانسپورٹ رکشہ،چنگ چی ودیگر نے کرایہ بڑھا دیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ،گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی کرایہ بڑھانے کیلئے بس ویگن اڈوں پر مشاورت شروع ہو گئی ہے جبکہ گھی، چینی، دالیں،سبزی،فروٹ وروزمرہ استعمال کی دیگر اشیا ضروریہ بھی پہنچ سے دور ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے ۔علاوہ ازیں پٹرول،ڈیزل،گیس مہنگی ہونے پر سیمنٹ،ریت،بجری،سریا،بجر ودیگر عمارتی سامان کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی جس سے سرکاری ترقیاتی منصوبوں، نجی عمارتوں پر جاری کام بند ہونے کا خدشہ ہے ۔